رسائی کے لنکس

یونان قرض خواہوں کی شرائط ماننے پر تیار


ایتھنز نے پیشکش کی ہے کہ نئے قرضوں کے لئےاگر بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو تو ان کا ملک اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کر سکتا ہے

یونان نے قرض خواہ اداروں کو بیشتر شرائط منظور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

یونانی وزیر اعظم الیگز سپراس نے یورو زون کے وزرائے خزانہ کو تحریر کردہ ایک خط میں واضح کیا ہے کہ نئے بیل آوٹ پلان کے لئے ان کا ملک یورپی کمیشن کی بیشتر شرائط منظور کرنے کے لئے تیار ہے۔

یونانی وزیراعظم کا تحریر کردہ خط کو بدھ کو یورپی ممالک کے وزرائے خزانہ کی ٹیلی فونک کانفرنس سے ایک گھنٹہ پہلے میڈیا کے اداروں کو جاری کیا گیا۔ اس اجلاس میں یونان کی نئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ خط میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ یونان قرض خواہوں کی شرائط تسلیم کرنے کے لئے ماضی کے مقابلے میں زیادہ خواہش مند ہے۔

یورپی وزرائے خزانہ نے منگل کو موجودہ بیل آوٹ پروگرام کے خلاف فیصلہ دیا تھا جو قرض خواہوں کی عائد کردہ ذمہ داری کو پوری نہیں کر رہا تھا۔

ہالینڈ کے وزیر خزانہ، جیرون ڈی جسیلبوم نے منگل کو ردعمل دیا کہ یونان کے لئے موجودہ پروگرام میں توسیع دینا پاگل پن ہوگا۔

بدھ کو یونان کے طول و ارض میں قائم بینک کے ہزاروں برانچوں کو اے ٹی ایم کارڈ سے محروم لوگوں کو پینشن کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا، تاکہ وہ نقد رقم وصول کرسکیں۔

منگل کو ہی ریٹنگ ایجنسی نے یونان کی کریڈیٹ ریٹنگ کو کچرے کی سطح سے مزید گرا دیا، جس کا مطلب ہے ایک ایسا ملک جو نجی قرضے کے لئے نادہندہ ہے۔

ایتھنز نے پیشکش کی ہے کہ نئے قرضوں کے لئےاگر بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو تو ان کا ملک میں اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کرسکتا ہے۔

نادہندگی کے بعد، یونان کی یورو زون سے باہر ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے یورپی مارکیٹ ہل کر رہ جائے گی۔

غیر یقینی معاشی صورتحال میں یونانی وزیر خزانہ بنکوں کی ایک ہزار برانچیں کھول دی ہیں، تاکہ پنشنروں کو ادائیگی کی جاسکے۔ یونان نے گزشتہ پانچ برسوں میں حاصل ہونے والی قرضوں کی خطیر رقم استعمال کرچکا ہے اور حکومت یورپی یونین سے مزید مالی رعایتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے عوام پہلے ہی اخراجات میں کٹوتی اور اضافی ٹیکسز کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کا معیار زندگی پست ہوا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر براک ااباما نے منگل کو یونانی مالی بحران پر حقیقی تشویش کا مسئلہ ہے۔ لیکن، امریکہ سے زیادہ یورپ کے لئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کو یقین ہے کہ یورپ میں جاری مالی بحران امریکی معشیت پر کوئی خاص اثر ڈالے گا۔

XS
SM
MD
LG