رسائی کے لنکس

مصر لیبیا سرحد: جنگجوؤں کا حملہ، 20 محافظ ہلاک


فائل
فائل

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے دِن ہونے والا یہ حملہ وادی الجدید کی سرحدی چوکی کے پاس ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمگلر اکثر و بیشتر مصر کی لیبیا اور سوڈان سے ملنے والی سرحدوں کو استعمال کرتے ہوئے، ہتھیار مصر لاتے ہیں

مصر میں سلامتی سے متعلق حکام نے بتایا ہے کہ جنگجو، جو راکٹ کی مدد سے دستی بم داغنے والے ہتھیاروں سے مسلح تھے، لیبیا کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب حملہ کیا جس میں کم از کم 20 محافظ ہلاک ہوئے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ ہفتے کو ہونے والا یہ حملہ وادی الجدید کی سرحدی چوکی کے پاس ہوا۔ مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے، ’ایم اِی این اے‘ نے بتایا ہے کہ تین حملہ آور بھی ہلا ک ہوئے۔

ہفتہ بھر قبل، اِسی علاقے میں اِسی نوعیت کے ایک حملے کے دوران کم از کم پانچ سرحدی محافظ ہلاک ہوئے تھے۔

مصر کے اہل کاروں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ لیبیا میں تشدد کی وارداتیں مصر کی طرف پھیل سکتی ہیں۔

سنہ 2011کی خانہ جنگی کے نتیجے میں آمر معمر قذافی کو اقتدار سے سبک دوش ہونا پڑا، لیکن تین برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی، لیبیا کشیدگی کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ سابق باغیوں کے متحارب دھڑے سیاسی اور معاشی طاقت کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔

اسمگلر اکثر و بیشتر مصر کی لیبیا اور سوڈان سے ملنے والی سرحدوں کو استعمال کرتے ہوئے، ہتھیار مصر لاتے ہیں، جسے اسرائیل کے قریب جزیرہ نما سینا میں اسلام پسند بغاوت کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG