رسائی کے لنکس

طرابلس کے ہوائی اڈے پر حملہ ’نوے فیصد‘ جہاز تباہ


فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کتنے طیارے تباہ ہوئے لیکن طرابلس کا یہ ہوائی اڈہ ملک کا مرکزی اڈہ تھا۔

لیبیا کی حکومت نے کہا ہے کہ طرابلس کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں میں وہاں کھڑے ’نوے فیصد‘ طیارے تباہ ہو گئے۔

حکام کے مطابق راکٹ حملوں سے ائیر پورٹ پر کنٹرول ٹاور بھی تباہ ہو گیا۔

حکومت کی ترجمان احمد لیمن نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت اس امکان پر غور کر رہی ہے کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی فورسز سے کیسے مدد لی جائے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کتنے طیارے تباہ ہوئے لیکن طرابلس کا یہ ہوائی اڈہ ملک کے مرکزی اڈہ تھا۔

لیبیا کی حکومت کے ترجمان
لیبیا کی حکومت کے ترجمان

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کے خدشات کے باعث ائیر پورٹ تین دن کے لیے بند رہے گا۔

حکام کے مطابق اتوار سے طرابلس اور مشرقی شہر بن غازی میں ہونے والی لڑائی میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری ہیں۔

لیبیا کے حکمران معمر قذافی کی 2011ء میں برطرفی کے بعد ملک میں استحکام کی کوششیں جاری ہیں۔

مسلح دھڑوں کے درمیان شدید لڑائی کے باعث اقوام متحدہ نے ملک سے اپنا عملہ واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق طرابلس ائیر پورٹ کی بندش اور سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث کام کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

حکام نے پیر کو مصراتا کا ہوائی اڈہ بند کر دیا تھا جب کہ بن غازی کا ائیر پورٹ مئی سے بند ہے۔

لیبیا سے باہر جانے کے لیے اب صرف ملک کے جنوب میں واقع دو چھوٹے ہوائی اڈے اور تنزانیا کی سرحد پر زمینی راستہ ہی بچا ہے۔

XS
SM
MD
LG