رسائی کے لنکس

افغانستان: سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ، چھ افراد ہلاک


خوگیانی نے مزید بتایا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملے میں کم ازکم تین حملہ آور ملوث تھے، جن میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق بدھ کی صبح متعدد حملہ آور 'ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان' (آر ٹی اے) کی عمارت میں داخل ہوئے۔

خوگیانی نے بتایا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کم ازکم تین حملہ آور ملوث ہیں جن میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خبر رساں ایجنسیوں نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ آر ٹی اے کے متعدد کارکنان عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جب کہ اس کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آ رہی ہیں۔

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے گزشتہ ماہ ہی تشدد پر مبنی اپنی نئی مہم کو تیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے مختلف علاقوں میں مہلک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو بھی مشرقی افغانستان میں سرگرم ہیں۔

XS
SM
MD
LG