امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ان کے ملک کا اسلحے کا معاہدہ ایران کے لیے اس بات کا ’’واضح اشارہ‘‘ ہے کہ تہران کو اس کے جوہری پروگرام یا ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھنے کے لیے فوجی کارروائی کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔
یہ بات انھوں نے اتوار کو تل ابیب پہنچنے پر صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
چک ہیگل خطے کے چھ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے علاوہ ایران اور شام کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل ایران پر فوجی کارروائی پر غور کرسکتا ہے تو امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ’’ اسرائیل فیصلے کرے گا اور اسے اپنا تحفظ کرنا ہے اپنا دفاع کرنا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کا ماننا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ مذاکرات اور سخت تعزیرات کے ایران کے جوہری منصوبوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے بقول اس وقت کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کچھ اختلاف ہوسکتا ہے۔
اسرائیل کے بعد ہیگل امریکہ کے قریبی اتحادی ممالک اردن، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ یہ تمام ممالک شام کی صورتحال پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
سعودی عرب امریکہ سے جدید میزائل جب کہ متحدہ عرب امارات ایف سولہ طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔