واشنگٹن —
امریکی وزیر ِدفاع چک ہیگل پیر کے روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ گذشتہ چار برسوں میں پہلی مرتبہ کوئی امریکی وزیر ِ دفاع پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر ِ دفاع اپنے دورہ ِ پاکستان کے دوران پاکستانی وزیر ِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
چک ہیگل ہفتے کے روز افغانستان پہنچے تھے۔
اس سے قبل امریکی وزیر ِ دفاع کا کہنا تھا کہ افغان وزیر ِ دفاع نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی معاہدہ، افغان صدر کرزئی کے پس و پیش کے باجود بروقت طے پا جائے گا۔
امریکی وزیر ِ دفاع نے ہفتے کے روز کابل میں افغان وزیر ِ دفاع بسم اللہ خان محمد سے ملاقات کی۔ امریکی وزیر ِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا افغان صدر کرزئی سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ سے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس معاہدے کی رُو سے امریکی افواج کے چند دستے 2014 کے بعد بھی افغانستان میں تعینات رہنا تھے۔ امریکی افواج کے دستوں کی تعیناتی کا مقصد افغان افواج کی تربیت بتایا جا رہا ہے تاکہ افغان افواج کو طالبان کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد مل سکے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی وزیر ِ دفاع اپنے دورہ ِ پاکستان میں افغانستان اور تحریک ِ انصاف کی جانب سے نیٹو کے سامان کی رسد پر پابندی پر تبادلہ ِ خیال کریں گے۔