رسائی کے لنکس

ہیٹی میں صدارتی انتخابات کادوسرا مرحلہ، مرلینڈے منیگٹ اور مائیکل مارٹیلی آمنے سامنے


ہیٹی میں صدارتی انتخابات کادوسرا مرحلہ، مرلینڈے منیگٹ اور مائیکل مارٹیلی آمنے سامنے
ہیٹی میں صدارتی انتخابات کادوسرا مرحلہ، مرلینڈے منیگٹ اور مائیکل مارٹیلی آمنے سامنے

ہیٹی کے انتخابی عہدے داروں نے کہاہے کہ20 مارچ کوہونے والے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں سابق خاتون اول مرلینڈے منیگٹ اور معروف گلوکار مائیکل مارٹیلی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمشن کے جمعرات کو ہونے والے اس اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران جماعت کے امیدوار جوڈی سلٹین مقابلے سے باہر ہوچکے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے متنازع صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج ، ابتدائی نتائج سے مختلف ہیں جن کے مطابق دوسرا راؤنڈ سلٹین اور منیگٹ کے درمیان ہونا تھا۔ حتمی نتائج کے اعلان کا انتظار طویل عرصے سے کیا جارہاتھا۔

گذشتہ دسمبر میں الیکشن کمشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد، جس میں مارٹیلی مقابلے سے خارج ہوگئے تھے، ملک میں بلوے شروع ہوگئے تھے۔ مارٹیلی کے حامیوں نے الزام لگایا تھا کہ حکومت ووٹوں میں دھاندلی کررہی ہے۔

امریکی ریاستوں کی ایک تنظیم نے ووٹنگ میں بے قاعدگیوں اور جعل سازی کے پیش نظر ،اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ سفارش کی ہے کہ سلٹین کی بجائے مارٹیلی کو دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں شامل کیاجائے۔

امریکہ نے ہیٹی کے حکام پر تنظیم کی سفارشات پر عمل کرنے پر زوردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG