پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ بھارت میں بہت سے دلوں کو زیر کرلیا ہے۔ بدھ کے روز شائع ہونے والے تمام بھارتی اخبارات نے نہایت دلچسپ شہ سرخیوں کے ساتھ ان کی آمد کو نمایاں کرکے شائع کیا۔ اخبارات نے ان کی آمد کو دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے قائم گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ۔ 34 سالہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔
بدھ کو تمام اخبارات کے پہلے صفحے پر ان کی تصاویر شائع ہوئیں۔ تصاویر کے ساتھ ساتھ جو شہ سرخیاں لگائی گئیں وہ نہایت دلچسپ تھیں۔ بھارت کے سب سے بڑے اور موخر اخبار" ٹائمز آف انڈیا" نے انہیں " پاکستان کا بہترین چہرہ" قرار دیا جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ہندی اخبار"بھارت ٹائمز " نے انہیں " ماڈل نما وزیر" قرار دیا۔
ممبئی سے شائع ہونے والے ایک اور اخبار" ممبئی مرر" نے ان کی آمد پرازراہ تفنن لکھا " پاکستانی بم بھارت پر آگرا" جبکہ " میل ٹو دے " میں ان کے لباس ، ان کے انتخاب اور ان کی جیولری اور پرس کی خوب تعریف کی گئی ۔
اخبار مزید لکھتا ہے " حنا کی آمد سے کچھ گھنٹوں پہلے دہلی میں بارش ہوچکی تھی مگر آسمان پر اس وقت بھی نمی کے آثار نمایاں تھے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور موسم نہایت خوشگوار تھا ۔ ایسے میں جب وہ طیارے سے باہر آئیں تو دیکھنے والوں کو ان کے نہایت قرینے سے سلے بلو رنگ کے کپڑے ، میک اپ اور قدرتی حسن موسم کے عین مطابق محسوس ہوا جیسا انہیں موسم کا پہلے سے اندازہ ہوگیا ہو۔"
اخبار نے آگے لکھا ہے کہ ان کے Roberto Cavalliکے تیار کردہ سن گلاسز ، بڑا سا Hermes Birkin کا بیگ اور موتیوں سے جڑی کلاسک جیولری ان کی اعلیٰ ذوق کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ ان کے گلیمرس ہونے کی بھی دلیل تھی۔
ایک اور اخبار "ٹیلی گراف" نے لکھا ہے کہ حنا ایک تروتازہ چہرے والی اور دو بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے نیلے رنگ کی چست جینز پہنی ہوئی تھی ۔
"ریڈیف "نامی مشہور ویب سائٹ نے حنا ربانی کھر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ..... "تمام آنکھیں پاکستان کی گلیمرس وزیر خارجہ کی جانب اٹھی ہوئی تھیں"۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ" حنا ربانی خوبصورتی اور ذہانت کا مکمل امتزاج ہیں۔ "
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1