رسائی کے لنکس

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد


لاہور پہنچنے پر، ہندو یاتریوں نے 'وائس آف امریکہ' سے بات کرے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر انہیں بہت اچھا لگا، جو اُن کے آباؤ اجداد کی دھرتی ہے۔ ہندو یاتری صوبہ سندھ کے شہر، میرپور ماتھیلو جائینگے، جہاں سوامی شادارام جی کے جنم دن منانے کی تقریب شادانی دربار، حیات پتافی میں ہوگی

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت سے 104 ہندو یاتری سوامی شادارام جی کا جنم دن منانے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے؛ جہاں متروکہ وقف املاک کے نمائندوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر بھارت سے آئے مہمانوں کا استقبال کیا۔

واہگہ بارڈر پر پاکستان کی جانب سے ہندو یاتریوں کے استقبال اور ملنے والی محبت پر وہ خوشی سے گنگنانے لگے۔

لاہور پہنچنے پر، ہندو یاتریوں نے 'وائس آف امریکہ' سے بات کرے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر انہیں بہت اچھا لگا، جو اُن کے آباؤ اجداد کی دھرتی ہے۔

راون کمار نے کہا کہ ''پاکستان کے بارے میں جتنا سنا تھا یہاں آ کر اس کے بالکل برعکس پایا۔'' اُنھوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں اور یہاں ملنے والا پیار ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ایک اور ہندو یاتری، مینا کماری نے کہا کہ پاکستان جا کر عبادت کرنا اس کی بہت پرانی خواہش تھی جو آج پوری ہوئی ہے۔ مینا کماری نے بتایا کہ مذہبی رسومات کے ادائیگی کے بعد وہ پاکستان سے ڈھیر ساری خریداری کریں گی اور اپنے رشتہ داروں کے لیے تحائف لے کر جائے گیں۔

ہندو یاتریوں کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے مفت کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا، جبکہ بھارتی مہمانوں کے پرسکون سفر اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محکمہ متروکہ وقف املاک اور دیگر محکموں نے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔

ہندو یاتری صوبہ سندھ کے شہر، میرپور ماتھیلو جائینگے، جہاں سوامی شادارام جی کے جنم دن منانے کی تقریب شادانی دربار، حیات پتافی میں ہوگی۔

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہندو یاتری پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے۔

XS
SM
MD
LG