رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ: مظاہرین اور ہجوم کے درمیان تصادم


مظاہرین سے تصادم کرنے والوں میں سے بعض نے نقاب بھی پہن رکھے تھے۔

ہانگ کانگ میں سینکڑوں افراد کا شہر کے وسط میں جمہوری اصلاحات کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے تصادم ہوا۔ مظاہرین سے تصادم کرنے والوں میں سے بعض نے نقاب بھی پہن رکھے تھے۔

ہانگ کانگ کے مرکز میں یہ مظاہرین گزشتہ کئی روز سے انتخابی اصلاحات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کے ساتھ تصادم کرنے والوں میں کچھ افراد نے پیر کو رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جب کہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے زور سے ہارن بجا کر اور مظاہرین پر چیخ و پکار کر کے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل مظاہروں کے مقام کے ایک سرے سے پولیس نے کچھ رکاوٹوں کو ہٹا کر، وہاں سے ٹریفک بحال کی۔

ستمبر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں شامل افراد میں اکثریت یونیورسٹی کے طالب علموں کی ہے اور وہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کے استعفٰی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جب کہ کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو لیونگ ینگ کا کہنا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گی۔

مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ چینی حکومت ہانگ کانگ کے آئندہ کے انتخابات میں امیدواروں پر کوئی پابندی عائد نہ کرے، تاکہ عوام 2017ء میں اپنی مرضی سے ایک امیدوار کا انتخاب کر سکیں۔

XS
SM
MD
LG