رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ میں دھرنے کے آخری مقام سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام


مظاہرین کے رہنماؤں کا ایک چھوٹا گروپ نعرے لگا رہا تھا کہ "ہم واپس آئیں گے" اور وہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ہانگ کانگ کی پولیس پیر کو دھرنے کے اس آخری مقام کو صاف کروا رہی ہے جہاں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے گزشتہ 10 ہفتوں سے شہر کی سڑکیں بند تھی۔

پولیس نے مظاہرین کو کازبے کے علاقے میں سڑک کے ایک چھوٹے حصہ کو "فوری طور" پر خالی کرنے کا حکم دیا۔

مظاہرین کے رہنماؤں کا ایک چھوٹا گروپ نعرے لگا رہا تھا کہ "ہم واپس آئیں گے" اور وہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس نے جمعرات کو ایڈمرلٹی کے علاقے میں مظاہروں کے طلبا رہنماؤں اور جمہوریت نواز قانون سازوں کو گرفتار کرنے کے بعد دھرنے کے سب سے بڑے مقام کو اکھاڑ دیا تھا۔

مظاہرین بیجنگ سے 2017کے انتخابات کے مکمل جمہوری انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چین یہ کہہ چکا ہے کہ تمام امیدواروں کو لازمی طور پر چھان بین کے عمل سے گزرنا پڑے گا اور مظاہرین کے مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

ہانگ کانگ کی سابق برطانوی نو آبادی کو 1997 میں چین کو واپس کر دیا گیا تھا۔ ایک نیم خود مختار چینی علاقہ ہونے کے ناطے اس کے شہریوں کو کئی ایسے آزادی کے حقوق حاصل ہیں جو چین میں عوام کو حاصل نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG