ہانگ کانگ کے ساحل کے قریب دو مسافر کشتیوں کے ٹکرانے سے کم ازکم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو رات دیر گئے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والوں کو لے جانے والی ایک کشتی ایک دوسری مسافر کشتی سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔
یہ کشتی ہانگ کانگ الیکٹرک کمپنی کی ملکیت تھی جو 120 ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو لے کر جارہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک سو سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔
تمام رات امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور ڈوبنے والی کشتی میں سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور بھی پانی میں اتارے گئے۔
یہ حادثہ ہانگ کانگ کے جنوب میں جزیرہ لاما کے قریب پیش آیا جہاں چین کے قومی دن اور وسط خزاں کا تہوار منانے کے لیے میلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔