رسائی کے لنکس

فوجی عناصر کی امداد بند کی جائےجو انسانی حقوق پامال کرنےمیں ملوث ہیں: کانگریس کی سوچ

فوجی عناصر کی امداد بند کی جائےجو انسانی حقوق پامال کرنےمیں ملوث ہیں: کانگریس کی سوچ
فوجی عناصر کی امداد بند کی جائےجو انسانی حقوق پامال کرنےمیں ملوث ہیں: کانگریس کی سوچ

دوسری سوچ یہ ہے، کہ امریکی اور پاکستانی افواج کےدرمیان تعلق کو برقرار رکھا جائے: مارون وائن بام

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے پاکستان کےلیےدو ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی، امریکی اہل کاروں نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے سینئر ارکان سے کہا ہے کہ واشنگٹن، پاکستانی افواج کے اُن دستوں کو امداد معطل کرے گا جن پر شبہ ہے کہ اُنھوں نے فوجی آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی پامالی کی تھی۔

‘وائس آف امریکہ’ کو دیے گئے تبصرے میں محکمہٴ خارجہ کے سابق ترجمان اور مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں دفاعی تجزیہ کار مارون وائن بام نے بتایا کہ اِس وقت دوطرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ ایک وہ جو کانگریس کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ایسے تمام عناصر کے لیے امداد روکی جائے جو انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں ، اور دوسرے یہ کہ امریکی اور پاکستانی افواج کے درمیان تعلق کو برقرار رکھا جائے۔

مکمل انٹرویو کے لیے آڈیو سنیئے:

XS
SM
MD
LG