رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ’جاکوین‘ بہاماز سے ٹکرا گیا


طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے خدشے کے پیش نظر یا یہ کہ طوفان بحر اوقیانوس میں مزید آگے تک آئے گا، نیو جرسی، ورجینیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا اور میری لینڈ کی ساحلی امریکی ریاستوں کے پانچ گورنروں نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جاسکے، اور ’نیشنل گارڈ‘ کو متحرک کیا گیا ہے

سمندری طوفان، ’جاکوین‘ مرکزی ’بہاماز‘ سے ٹکرا چکا ہے، جس دوران جمعے کے روز موصلہ دھار بارش ہوئی، تیز طوفان آیا اور شدید لہریں اٹھیں۔ تاہم، امریکہ کے سمندری طوفان کی پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ اس کے امریکہ کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کا کوئی اندیشہ نہیں۔
جاکوین کیٹگری 4 ، یعنی ’انتہائی خطرناک درجے کا طوفان‘ ہے، جسے ایک سے پانچ کے اسکیل پر پرکھا جاتا ہے۔

جاکوین کے نتیجے میں، بہاماز کے کم آبادی والے علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔

اِس خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ جاکوین ساحل سے ٹکرا سکتا ہے یا بحر اوقیانوس میں مزید آگے تک آئے گا، نیو جرسی، ورجینیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا اور میری لینڈ کی ساحلی امریکی ریاستوں کے پانچ گورنروں نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے، تاکہ طوفان کا مقابلہ کیا جاسکے، جس کوشش میں نیشنل گارڈ کو متحرک کیا گیا ہے۔
تقریباً تین برس قبل، ’سینڈی‘ نامی شدید طوفان بحراوقیانوس کے ایک جزیرے سے ٹکرایا تھا، جس سے نیو یارک اور نیو جرسی کو نقصان پہنچا تھا جس میں 120 سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 70 ارب ڈالر کی ملکیت کو نقصان پہنچا تھا۔

بہاماز سے گزرتے وقت، جاکوین کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جب کہ ہوا کی رفتار 214 کلومیٹر فی گھنٹہ، اور سمندری طوفان کے مرکز سے اٹھنے والی لہروں کا تیز بہاؤ 70 کلومیٹر کے دائرے کو اپنی زد میں لایا۔

فوری طور پر اموات یا زخمیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

’جاکوین‘ 2015ء میں اب تک آنے والا تیسرا بڑا سمندری طوفان ہے۔

XS
SM
MD
LG