رسائی کے لنکس

میانمار: سیلاب اور پہاڑی تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک


سرکاری اعلان کے مطابق، ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی تودہ گرنے سے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن کی بحالی کے لئے فوج، حکومت اور امدادی ادارے بچاؤ اور امدادی کام میں مصروف ہیں

سیلاب اور پہاڑی تودہ گرنے سے میانمار میں 46 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میانمار حکومت کی وزارت امداد و آبادکاری نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی تودہ گرنے سے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن کی بحالی کے لئے فوج، حکومت اور امدادی ادارے بچاؤ اور امدادی کام میں مصروف ہیں۔

میانمار کی اپوزیشن لیڈر، آنگ سان سوچی نے سوموار کو سیلاب سے متاثرہ ایک علاقے کا دورہ کیا۔

حکومت کے سربراہ، تھین سئین نے ہفتے کو جن چار علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ان میں سے شمال میں واقع شنگن کے علاقے کا انھوں نے دورہ کیا۔

پورے ہفتے جاری رہنے والی تیز بارشوں کے باعث میانمار کے کئی علاقوں میں صورتحال سنگین ہوچکی ہے۔

تیز سمندری طوفان گزشتہ ہفتے میانمار سے ٹکرایا اور تودہ گرنے کے واقعات نے ملک کے شمالی علاقے کو بری طرح متاثر کیا؛ اور کئی علاقے زیر آب آگئے؛ جب کہ کئی دنوں سے متعدد علاقے زیر آب ہیں۔

میانمار کے جنوبی ساحلی علاقوں سمیت راکینین ریاستوں میں جہاں پہلے ہی تنازعات کے باعث ایک لاکھ افراد پناہ گزین ہیں، ہفتے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر تباہی کی نشاندہی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG