رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر کی بگڑتی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے: من موہن سنگھ


وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے بھارتی کشمیر میں نظم ونسق کی بگڑتی صورتِ حال پر گہری فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے باوجود وادی میں موجود عوامی صورتِ حال زبردست تشویش کا باعث ہے۔

اُنھوں نے نئی دہلی میں پولیس سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے طریقہٴ کار پر ازسرِ نو غور کرنے اور غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ وادی میں جون کے مہینے سے جاری عوامی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 60افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں ملک میں نان اسٹیٹ ایکٹرز، انتہا پسند گروپوں اور نسلی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اِس سے ملک کی سلامتی کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG