رسائی کے لنکس

کوئلے کی صنعت میں زوال کے بعد روزگار کے نئے مواقع کی تلاش


ٹیکساس، کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ (فائل)
ٹیکساس، کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ (فائل)

کچھ ریاستوں میں مقامی لوگ سرکاری اداروں کی مدد سے معیشت کی ترقی کے لئے وہاں نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن کا مقصد کوئلے کی صنعت پر انحصار کم کرکے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے

کوئلے کو امریکی معیشت میں 100 سال سے زیادہ عرصے تک بہت اہمیت حاصل رہی جس کی وجہ سے اسے بلیک گولڈ بھی کہا جاتا تھا۔ امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایک درجن سے زیادہ ریاستوں پر مشتمل Appalachian خطے میں کچھ علاقے کوئلے سے مالا مال ہیں۔

مگر توانائی کے متبادل ذرائع کے بڑھتے ہوئے رجحان، کاربن کے اخراج کے بارے میں سخت قوائد و ضوابط اور کوئلے کی طلب میں کمی کی وجہ سے ان علاقوں کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ 30 سال میں پہلی مرتبہ کوئلے کی پیداوار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے۔

کچھ ریاستوں میں مقامی لوگ سرکاری اداروں کی مدد سے معیشت کی ترقی کے لئے وہاں نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن کا مقصد کوئلے کی صنعت پر انحصار کم کرکے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

کوئلے کی صنعت میں زوال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں ندیم یعقوب کی رپورٹ

توانائی کے متبادل ذرائع کا بڑھتا ہوا رجحان
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:15 0:00

XS
SM
MD
LG