رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے عمران خان کا ہائی کورٹ سے رُجوع

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسلام آباد میں ریلی کے دوران اسلام آباد پولیس حکام اور مقامی عدالت کی جج کو دھمکیاں دینے الزام میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

09:46 25.8.2022

عمران خان آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے

09:50 25.8.2022

عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کریں گے

سابق وزیرِ اعظم عمران خان ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے مقدمے میں آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے ایک تھانے میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مذکورہ مقدمے میں ضمانت کے لیے پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کچھ دیر بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچیں گے اور عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کریں گے۔

09:55 25.8.2022

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑکیں بند

عمران خان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل حکام نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

کورٹ رپورٹر اویس یوسف زئی کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف کی عدالت آمد کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جب کہ میڈیا کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

10:26 25.8.2022

تحریکِ انصاف کے کارکن عدالت کے باہر جمع ہونا شروع

عمران خان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل تحریکِ انصاف کے کارکن اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

عمران خان کی کچھ دیر بعد آمد متوقع ہیں جن کے استقبال کے لیے درجنوں کارکن انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر جمع ہیں جب کہ پولیس اہلکار بھی الرٹ کھڑے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG