بھارت میں پولیس نے بتایا ہے کہ ریاست اترپردیش میں بدھ کو پیش آنے والے ایک حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا ایک گروپ مسافر ٹرین کی چھت پر سوار تھا اور جب ریل گاڑی ایک پل کے نیچے سے گزری تو یہ لوگ اس سے بچنے میں کامیاب نا ہو سکے۔ حادثے میں کم از کم 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے نوجوان سرحدی پولیس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند تھے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے میں اپنے کوائف جمع کر وانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے تاہم ٹرین کے اندر نشستیں نا ملنے کی وجہ سے انھوں نے ریل گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت میں محدود ذرائع آمدورفت کے باعث مسافروں کا ٹرینوں اور بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا معمول کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1