اطلاعات کے مطابق ویت نام میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
یہ حادثہ بدھ کو دارالحکومت ہنوئی کے قریب پیش آیا اور بس میں سوار 20 سے زائد افراد میں سے نوزخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے ریل کی پٹڑی عبور کر تے وقت ٹرین کو آتے نہیں دیکھا۔