رسائی کے لنکس

بنگلور میں بم دھماکے سے ایک خاتون ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھماکا اس وقت ہوا جب اس علاقے میں لوگوں کی رش تھی۔ بنگلور میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارت کے دوسرے شہروں میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلور کے ایک مصروف ریستوران کے باہر ایک دیسی ساخت کا بم پھٹنے سے ایک خاتون ہلاک جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکا اتوار کی شب شہر کے ایک مرکزی علاقے میں ہوا، جہاں بھارت کی ’ہائی ٹیک‘ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی رہائشگاہیں واقع ہیں۔

دھماکا اس وقت ہوا جب اس علاقے میں لوگوں کی رش تھی۔ بنگلور میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارت کے دوسرے شہروں میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم حراست میں لیے گئے دو مشتبہ افراد سے پوچھ گوچھ کی جا رہی ہے۔

بنگلور میں بھی اس وقت سے سکیورٹی ’الرٹ‘ ہے جب پولیس نے اس شہر سے ایک انجینیئر کو حراست میں لیا تھا جو ایک ٹوئیڑ اکاؤنٹ کو شدت پسند تنظیم ’دولت اسلامیہ‘ کی تعریف کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG