رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: بدنظمی کا عنصربھارت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے


کامن ویلتھ گیمز
کامن ویلتھ گیمز

مالی تجزیات سے وابستہ ایک ادارے نے بتایا ہے کہ کامن ویلتھ کھیلوں کے شروع ہونے سے پہلے پائی جانے والی بدنظمی کے باعث بھارت کی ساکھ کو دھچکا لگنے کا خطرہ ہے۔

انٹرنیشنل موڈیز کارپوریشن کے‘موڈیز انالٹکس ’نامی ایک یونٹ نے جمعے کو بتایا کہ بھارت کے انفرا اسٹرکچر میں اعتماد، بڑی تقریبات منعقد کرنے کی صلاحیت اور سیاحوں کی منزل مقصود ہونے کی ساکھ پر سوالیہ نشان اُٹھائے گئے ہیں۔

یہ کھیل تین اکتوبر سے شروع ہونے والے ہیں لیکن تعمیراتی نقشے، ڈینگو بخار کا پھوٹ پڑنا اور سکیورٹی کے مسائل کے باعث کھیلوں کی بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کےلیے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کا چناؤ ایسی باتیں ہیں جِن پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ تیاریوں کے بارے میں ملنے والی منفی پبلسٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے بھارت میں مزید پیسا لگانے کے بارے میں دوبارسوچنے پر مجبور کرے گی۔

جمعے کو پہنچے والے پہلے اتھلیٹس کا تعلق انگلینڈ سے ہے، تاہم وہ چند دِنوں تک ہوٹلوں میں ٹھہریں گے۔

XS
SM
MD
LG