رسائی کے لنکس

آسام میں ڈبلیو ڈبیلو ایف کی تین مغوی رضاکار رہا


آسام میں ڈبلیو ڈبیلو ایف کی تین مغوی رضاکار رہا
آسام میں ڈبلیو ڈبیلو ایف کی تین مغوی رضاکار رہا

بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مسلح شدت پسندوں نے عالمی فنڈ برائے جنگلی حیات (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے چھ مغوی رضاکاروں میں سے تین کو رہا کر دیا ہے۔

شمال مشرقی ریاست آسام میں حکام کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی تینوں بھارتی خواتین مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

اُنھوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ آیا شدت پسندوں نے رضاکاروں کی رہائی کے بدلے کوئی مطالبات کیے ہیں یا نہیں تاہم اُن کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف بقیہ مغوی افراد کی رہائی کے سلسلے میں حکومت اور بوڈو لینڈ ٹیری ٹوریئل کونسل سے قریبی رابطے میں ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے چھ بھارتی شہریوں (تین مرد اور تین خواتین) کو مسلح شدت پسندوں نے اتوار کے روز بھوٹان کی سرحد کے قریب مناس نیشنل پارک سے اغوا کر لیا تھا جہاں وہ شیروں کی گنتی کے سلسلے میں موجود تھے۔

شمال مشرقی بھارت میں متعدد شدت پسند گروہ آزاد ریاست کے قیام کی کوشش میں سرگرم ہیں تاہم اب تک ان میں سے کسی نے ڈبیلو ڈبیلو ایف کے رضاکاروں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG