رسائی کے لنکس

بھارت: مشرقی ساحلی علاقوں میں سائیکلون کا خطرہ


بھارت: مشرقی ساحلی علاقوں میں سائیکلون کا خطرہ
بھارت: مشرقی ساحلی علاقوں میں سائیکلون کا خطرہ

بھارت میں حکام نے یہ کہتے ہوئے کہ خلیج بنگال میں ہواکے دباؤ میں کمی میں اضافے کا امکان ہے، ملک کے مشرقی ساحل پر سائیکلون کے خطرے سے محتاط رہنے کے لیے کہا ہے۔

پیر کے روز بھارت کے محکمہ ٴموسمیات کے دفتر نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ طوفان ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل سے ٹکرائے گا۔ حکام نے بدھ کے روز سے اس جنوبی ریاست میں بھاری بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

بھارت اپنی زراعت کے لیے مون سون بارشوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جس میں موسم گرما کی فصلوں کی کاشت ، مثلاً چاول وغیرہ شامل ہیں۔ پچھلے سال خشک سالی اور معمول سے کم بارشوں کے باعث بھارت میں خوراک کی قیمتوں میں تقریباً 18 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

سری لنکا میں حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری باشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے متاثرہ ہزاروں افراد کی مدد کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔

بنگلہ دیس میں کم ازکم پانچ افراد جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے، شمالی کرنگ رام ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG