رسائی کے لنکس

برما میں سائیکلون سے شدید بارشیں اور طوفانی جھکڑ


برما میں سائیکلون سے شدید بارشیں اور طوفانی جھکڑ
برما میں سائیکلون سے شدید بارشیں اور طوفانی جھکڑ

جمعے کے روز برما کے مغربی ساحلی علاقے سے ایک سمندری طوفان کے ٹکرانے سے کچھ علاقوں میں3.7 میٹر بلند سمندری لہروں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

سائیکلون گری کے نتیجے میں ریاست راکھن میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے اور قصبے کیوک فو میں شدید بارش ہوئی اور150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلے۔

علاقے کے کئی حصوں میں ٹیلی فون لائنوں کو نقصان پہنچا۔ برمی حکام نے لوگوں کو بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

توقع ہے کہ جیسے جیسے طوفان شمال مشرق میں وسطی برما کی طرف بڑھے گا، اس کی شدت میں کمی آئے گی۔

برما کے مغرب میں واقع ہمسایہ ملک بنگلہ دیش نے بحری جہازوں اور ماہی گیروں کو کسی خطرے سے بچنے کے لیے ساحل کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔

2008ء میں ایک زیادہ طاقت ور سمندری طوفان نرگس برما کے اراوادی ڈیلٹا سے ٹکرایا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG