رسائی کے لنکس

بھارت نے احمد ادیب کو مالدیپ حکام کے حوالے کر دیا


بھارت نے مالدیپ کے سابق نائب صدر کو اپنے ملک واپس بھیج دیا ہے۔

احمد ادیب کو ہفتے کے روز ملک بدر کر دیا گیا۔

انھوں نے ٹگ بوٹ پر سوار ہو کر جمعرات کے روز بھارت کے بندرگاہ والے جنوبی شہر، توتکورین میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

دونوں ملکوں کی بین الاقوامی بحری حدود پر بھارت نے ادیب اور ٹگ بوٹ کے عملے کو مالدیپ کے حکام کے حوالے کیا۔

ادیب کو اپنے ملک میں اقدام قتل اور بد عنوانی کے الزام کا سامنا ہے۔ ان پر 2015ء میں مالدیپ کے سابق صدر، عبداللہ یامین کے مبینہ اقدام قتل کا الزام عائد ہے۔

XS
SM
MD
LG