رسائی کے لنکس

بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو خطرہ لاحق


بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو خطرہ لاحق
بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو خطرہ لاحق

بھارت کے سرکاری عہدے داروں نے خبردار کیا ہے کہ صنعتی استعمال کے لیے اگر زمین اور قدرتی وسائل کے انتظام کی صورت حال کو بہتر نہ بنایا گیا تو غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوسکتی ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھر جی نے جمعے کے روز قانون سازوں کو پیر سے شروع ہونے والےقومی بجٹ کے اجلاس کے سلسلے میں ایک تعارفی جائزہ بھیجاہے۔

جائزے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ بھارت میں بڑھتے ہوئے افراط زر کے مسئلے سے نمٹنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے خورک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیےزرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی اپیل بھی کی۔

اگلے سال بھارتی معیشت میں تقریباً نو فی صد اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

بھارت یہ توقع کررہاہے کہ وہ 2050 میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ جائزے میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ اگلے سال بھارت کی برآمدت دوکھرب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔

جمعے کے روز ریلوے کے بھارتی وزیر نے اپنا بجٹ پیش کیا جس میں مسافروں اور مال برداری کے کرایوں کواپنی موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے اور ریلوے کے انفراسٹرکچر پر نئی سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG