رسائی کے لنکس

مالی بحران کے باعث بھارتی فضائی کمپنی کی درجنوں پروازیں منسوخ


مالی بحران کے باعث بھارتی فضائی کمپنی کی درجنوں پروازیں منسوخ
مالی بحران کے باعث بھارتی فضائی کمپنی کی درجنوں پروازیں منسوخ

مالی بحران کا شکار بھارت کی دوسری بڑی فضائی کمپنی 'کنگ فِشر' نے معاشی مشکلات کے باعث رواں ہفتے اپنی کئی درجن پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 'کنگ فشر' پہ واجب الادا قرضوں کا حجم ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث کمپنی کو ایندھن کی خریداری کے عوض آئل کمپنیوں کو ادائیگیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی نے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی مؤخر کردی ہے۔

جمعہ کو ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں مالی بحران سے دوچار ہوائی کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 12 فی صد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

اس سے قبل 'کنگ فِشر' نے ستمبر میں سستی پروازوں کی سروس کو بند کرکے تمام تر توجہ 'پریمئم آپریشن' پر مرکوز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ شراب کے بڑے بھارتی تاجر وجے مالیا فضائی کمپنی کے شریک مالک ہیں۔

XS
SM
MD
LG