رسائی کے لنکس

بھارت میں غذائی قلت 'قومی ندامت' ہے، وزیراعظم سنگھ


بھارت میں غذائی قلت 'قومی ندامت' ہے، وزیراعظم سنگھ
بھارت میں غذائی قلت 'قومی ندامت' ہے، وزیراعظم سنگھ

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ غذائی قلت کا تناسب ’’قومی ندامت‘‘ ہے جس کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 42 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں۔

وزیراعظم سنگھ نے منگل کو بھوک اور غذائی قلت کے جائزے کے نتائج جاری کیے جو بھارت کی نو ریاستوں میں 73 ہزار خاندانوں کی نگرانی سے حاصل کردہ اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔

جائزے سے پتا چلا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر 60 فیصد بچے نشونما میں رکاوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ دوران حمل ماؤں کو اور بعد ازاں ابتدائی سالوں میں بچوں کو ملنے والی ناکافی غذا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے اعدادوشمار پریشان کن اور ساتھ ہی حوصلہ افزا ہیں۔ جائزے کے مطابق غذائی قلت کے شکار افراد کے تناسب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن یہ بہت سست رفتار ہے جو کہ گزشتہ سات برسوں سے تین فیصد سالانہ ہے۔

ملک کی تیزی سے فروغ پاتی اقتصادی ترقی کے باوجود 2010ء کی مرتب کردہ بھوک کی عالمی فہرست میں بھارت دنیا کے 84 ملکوں میں 67 نمبر ہے۔

XS
SM
MD
LG