رسائی کے لنکس

جوہری ہتھیارجنگوں کےلیے نہیں ہیں: بھارتی آرمی چیف


جوہری ہتھیارجنگوں کےلیے نہیں ہیں: بھارتی آرمی چیف
جوہری ہتھیارجنگوں کےلیے نہیں ہیں: بھارتی آرمی چیف

’ہمارا مؤقف بہت واضح ہونا چاہیئے کہ جوہری ہتھیار جنگوں کے لیے نہیں ہیں، بلکہ، اِن کی اسٹریٹجک اہمیت ہے‘

بھارتی آرمی چیف، جنرل وی کے سنگھ نے نیوکلیئر جنگ کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طور پر جوہری ہتھیاروں کی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان اور چین اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہے ہیں تو کیا آپ کےخیال میں نیوکلیئر جنگ کا کوئی خطرہ ہے؟ اُن سے یہ سوال اتوار کے روز’ آرمی ڈے پریڈ‘ کے موقع پر کیا گیا۔

وی کے سنگھ نے مزید کہا کہ اِس بارے میں ہمارا مؤقف بہت واضح ہونا چاہیئےکہ جوہری ہتھیار جنگوں کے لیے نہیں ہیں، بلکہ، اُن کے بقول، ’اِن کی اسٹریٹجک اہمیت ہے‘۔

اُن کے الفاظ میں: ’نہ تو مجھے اِس سے کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی میری فوج کو کہ کس ملک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ ہمارا اپنا پروگرام ہے اور ہم اُس کو آگے بڑھائیں گے‘۔

واضح رہےکہ جنرل وی کے سنگھ نےیہ بیان پیر کےروز بھارت کی میزبانی میںجوہری سلامتی اجلاس کےانعقاد سے ایک روز قبل دیا ہے، جِس میں جوہری دہشت گردی پر تبادلہٴ خیال ہوگا اور جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کے معاملے پر توجہ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت نے اپنا جوہری فلسفہ وضع کیا ہے، جِس کے تحت وہ اپنےتحفظ کےلیے بھروسہ مند تدارک کی پالیسی اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں ’پہل نہ کرنے‘ پر قائم ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG