رسائی کے لنکس

عراق میں بھارت کے ’40 شہری اغوا‘


بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ درجنوں بھارتی شہر اُن علاقوں میں مقیم تھے جن پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراق میں ایک تعمیراتی منصبوے پر کام کرنے والے اُس کے چالیس شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔

مغوی شہریوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارت کے شمالی علاقوں سے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اُنھیں عراق میں پھنسے افراد کے اہل خانہ کی طرف سے ساٹھ سے زائد ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ان افراد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل بھارت نے کہا تھا کہ عراق کے شہر موصل میں تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے اُس کے 40 شہریوں سے اُس کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ درجنوں بھارتی شہری اُن علاقوں میں مقیم تھے جن پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارت اپنے کئی شہریوں سے رابطے میں ہے جن میں 46 نرسیں بھی شامل ہیں جب کہ عراق میں موجود اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے حکومت نے ایک
سینیئر عہدیدار کو بھی بغداد بھیجا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے بھارتی شہری مبینہ طور پر دولت الاسلامیہ فی عراق ولشام ’آئی ایس آئی ایل‘ کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔

موجودہ صورت حال کے تناطر میں بھارت نے اپنے شہریوں کو عراق کا سفر نا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عراق میں شدت پسند تنظیم ’آئی ایس آئی ایل‘ کے جنگجوؤں نے ملک کے کئی شمالی شہروں پر قبضہ کر رکھا ہے جب کہ اُن کی دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی بھی جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG