رسائی کے لنکس

بھارتی کمپنی کی طرف سے امریکہ کو مہلک دوا کی فراہمی بند

بھارتی کمپنی کی طرف سے امریکہ کو مہلک دوا کی فراہمی بند
بھارتی کمپنی کی طرف سے امریکہ کو مہلک دوا کی فراہمی بند

بھارت کی ایک دوا ساز کمپنی نے امریکی جیلوں کو اُس دوا کی فراہمی بند کر دی ہے جسے مجرمان کی سزائے موت پر زہریلے ٹیکے کے ذریعے عمل درآمد میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ممبئی میں قائم ’کیم فارماسوٹیکل‘ نے کہا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ اس معاملے کی حساس نوعیت اور ”ہندو معاشرے سے متعلق سماجی اخلاقیات“ کو مدد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

اس اقدام سے قبل بھارتی کمپنی ’سوڈیم تھیوپینٹل‘ نامی دوا امریکی ریاستوں نیبراسکا اور ساؤتھ ڈیکوٹا کے حکام کو فراہم کیا کرتی تھی۔

بھارتی کمپنی کی طرف سے امریکہ کو مہلک دوا کی فراہمی بند
بھارتی کمپنی کی طرف سے امریکہ کو مہلک دوا کی فراہمی بند

سوڈیم تھیوپینٹل اُن تین ادویات میں شامل ہے جنھیں مہلک ٹیکوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سوڈیم تھیوپینٹل تیار کرنے والی واحد امریکی کمپنی کی طرف سے اس کی پیداوار روکنے کے بعد اس دوا کی فراہمی میں کمی واقع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کم از کم سات امریکی ریاستوں کو اس کے حصول کے لیے بیرون ملک کمپنیوں سے رابطہ کرنا پڑا۔

کئی ریاستوں میں سوڈیم تھیوپینٹل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد موخر بھی کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG