رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز

نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو جنوبی علاقے بیج بہارہ میں مظاہروں میں اضافہ ہوگیا۔پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔

بھارتی پولیس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نئی دہلی کے خلاف تازہ مظاہروں کے دوران نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی ریزو پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے گولی اپنی حفاظت کی غرض سے چلائی تھی کیوں کہ مظاہرین ان پر پتھراوٴ کررہے تھے۔یہ واقعہ سو پور کے علاقے میں جمعرات کی شام کو پیش آیا تھا۔ نیم فوجی دستوں پر نوجوان کے قتل کا الزام عائدکئے جانے کے ساتھ ساتھ جھڑپوں کے دوران ضرورت سے زائد طاقت استعمال کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

نیم فوجی دستوں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو جنوبی علاقے بیج بہارہ میں مظاہروں میں اضافہ ہوگیا۔پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والے مظاہروں میں اب تک کم از کم باسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کرتی ہیں جس کے نتیجے میں اموات ہوجاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG