رسائی کے لنکس

بھارت میں تین کروڑ لوگوں کا غسل


گزشتہ ماہ شروع ہونے والا کمبھ کا میلہ 55 روز تک جاری رہے گا اور ایک اندازے کے مطابق اس دوران لگ بھگ 10 کروڑ افراد ان دریاؤں میں غسل (اشنان) کریں گے۔

بھارت کے مشرقی شہر الہ آباد میں تین کروڑ سے زائد افراد اتوار کو دریائے گنگا و جمنا کے سنگم پر غسل (اشنان) کریں گے جو کہ ہندوؤں کے تہوار مہا کمبھ میلے کا ایک اہم جزو ہے۔

کرہ ارض پر انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جانے والا کمبھ کا میلہ ہر 12 سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور اس موقع پر ہندو عقیدے کے مطابق دریاؤں کے سنگم میں غسل کرنے سے ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔

گزشتہ ماہ شروع ہونے والا یہ تہوار 55 روز تک جاری رہے گا اور ایک اندازے کے مطابق اس دوران لگ بھگ 10 کروڑ افراد ان دریاؤں میں غسل (اشنان) کریں گے۔

اس میلے کی تاریخ تقریباً دو ہزار سال پرانی ہے۔ ہندو روایات کے مطابق ان کے دیوتاؤں اور بدی کی قوتوں کے درمیان مقدس پانی کے ایک برتن پر لڑائی ہوئی تھی جس دوران اس کے چند قطرے الہ آباد سمیت چار علاقوں میں گرے تھے۔ ان چاروں علاقوں میں باری باری یہ تہوار منعقد ہوتا ہے۔

الہ آباد میں ہونے والا میلہ دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ مقدس اور بڑا تصور کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG