رسائی کے لنکس

بھارت: مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک


حکام کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے قریب ایک گاؤں میں 40 گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے اور درجنوں افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارت کے مغرب میں بدھ کو ایک گاؤں پر مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے قریب ایک گاؤں میں 40 گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے۔

خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو ملبے میں پھنسے افراد تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق 42 امدادی کارکنوں پر مشتمل سات ٹیمیں علاقے میں کام مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو اس پہاڑی علاقے میں تیز بارش کے بعد مٹی کے تودے اس وقت گرے جب لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔

بھارت میں مون سون کی بارشوں کے موسم میں عموما مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب جانی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG