واشنگٹن —
بھارت کے اگلے وزیر اعظم نریندرا مودی تعلق ایک غریب خاندان سے ہے، جس کے برعکس، اُن کے نہرو گاندھی خاندان کے سیاسی حریف جدی پشتی طور پر امیر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
مودی ملک کی مغربی ریاست، گجرات کے ایک نچلے درجے کے خاندان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے، جہاں اُن کے والد ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے، جب کہ اُن کی ماں گھروں میں کام کرتی تھیں۔
کم عمری میں، مودی نے دائیں بازو کی ہندو قوم پرست تنظیم، ’راشتریا سوامی سیوک سنگ‘ میں شمولیت اختیار کی، جس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ اِسی تنظیم نے اُنھیں نظم و ضبط کا بنیادی شعور دیا۔
سنہ 2001 سے وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں، جس نے تیزی سے ترقی کے زینے طے کیے، جِس کے باعث اُنھیں ’معاشی مصلح‘ کا شہرہ حاصل ہوا۔
اُن کے سیاسی سفر کو اُس وقت دھچکا لگا جب اُنھیں 2002ء میں گجرات کے مذہبی بلوؤں سے نبردآزما ہونے کی پاداش میں تنقید کا نشانہ بننا پڑا، جِن واقعات میں 1000سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی تھی۔
مودی نے اِن بلوؤں میں کسی غلط کاری کے امکان کو مسترد کیا، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے، مبینہ طور پر، اُس ریل گاڑی کو آگ لگائے جانے پر شروع ہوئے، جِس میں ہندو یاتری سوار تھے۔
گذشتہ برس کے آخر میں، ایک بھارتی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ ضروری ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بنا پر اُنھیں سزا نہیں دی جا سکتی۔
نریندرا مودی کی عمر 63 برس ہے۔