رسائی کے لنکس

پولیس جھڑپ: ماؤ باغی راہنما ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوٹسوار راؤ المعروف کشن جی بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مدناپور کے جنگل میں جمعرات کو ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا: حکام

بھارتی حکام نے ملک کےمشرقی علاقوں میں سرگرم ماؤ نواز باغیوں کےایک اہم کمانڈرکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام کےمطابق کوٹسوار راؤ المعروف کشن جی بھارتی ریاست مغربی بنگال کےضلع مدناپور کے جنگل میں جمعرات کو ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔

مقتول کئی پولیس افسران کے قتل کے الزام میں بھارتی حکومت کو مطلوب تھا۔

بھارتی کے سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ کےمطابق کشن جی ماؤنوازباغیوں کا تیسرا بڑا رہنما مانا جاتا تھا جس کی موت سے، ان کے بقول، باغیوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ماؤ نواز باغی، جنہیں مقامی افراد نکسل باڑی یا نکسلائٹ بھی کہتے ہیں، بھارت کی 20 سے زائد ریاستوں میں سرگرم ہیں۔ بھارتی رہنما نکسل تحریک کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے آئے ہیں۔

نکسل باڑیوں کی اکثریت بھارت کےغریب ترین طبقات پرمشتمل ہے جن کا موقف ہے کہ وہ حکومت کی جانب سےغریب کسانوں کی زمینیں اور معدنی وسائل ہتھیانے کےخلاف مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نکسل باڑیوں کی یہ تحریک 1960ءکی دہائی سےجاری ہےجس کے دوران اب تک ہزاروں عام شہری اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG