رسائی کے لنکس

بھارت : پاکستان کےچار قیدی رہا کرنے کے احکامات


بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدم برم نےجمعے کےروز پاکستان کےدورے پرجانےسےقبل خیرسگالی کےطورپرچارپاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔یہ قیدی گجرات کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اِس کی اطلاع دی گئ ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن قیدیوں کو 30جون کو اَٹاری سرحد پر پاکستانی رینجروں کےحوالے کیا جائے گا۔

چند روزقبل پاکستان نے بھی بھارت کےمتعدد قیدیوں کو رہا کیا تھا جنھیں واہگہ سرحدپر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

وزیرِ داخلہ پی چدم برم کا یہ دو روزہ دورہ پاکستان ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد کسی بھارتی وزیر کا پہلا دورہ ہے۔ وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سارک وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روانہ ہونے سے قبل، اُنھوں نے کہا کہ یہ سارک ملکوں کے وزرائے داخلہ کا اجلاس ہے جِس میں سارک وزرائے داخلہ کے ایجنڈے پر ہی تبادلہٴ خیال ہوگا۔ مگر اِس کے ساتھ ہی ہمیں پاکستان کے وزیرِ داخلہ سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG