پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث تجارت معطل ہونے سے موسیقی کے روایتی آلات کی خرید و فروخت پر بھی اثر پڑا ہے۔ بھارت سے طبلہ، ہارمونیم اور اس سے جڑا دیگر سامان پاکستان لایا جاتا ہے۔ اور پاکستان سے بانسری، ڈھولک اور موسیقی کا دوسرا سامان بھارت جاتا ہے۔