رسائی کے لنکس

بھارت: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی آخری رسومات


لڑکی کی آخری رسومات کے موقع پر شمشان گھاٹ کے باہر پولیس تعینات ہے
لڑکی کی آخری رسومات کے موقع پر شمشان گھاٹ کے باہر پولیس تعینات ہے

ایک روز قبل سنگاپور کے اسپتال میں دم توڑنے والی اس لڑکی کی لاش کو اتوار کو علی الصبح کو وزیراعظم من موہن سنگھ اور حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے ہوائی اڈے پر وصول کیا۔

جنسی زیادتی کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہونے والی لڑکی کی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

ایک روز قبل سنگاپور کے اسپتال میں دم توڑنے والی اس لڑکی کی لاش کو اتوار کو علی الصبح کو وزیراعظم من موہن سنگھ اور حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے ہوائی اڈے پر وصول کیا۔ لڑکی کے لواحقین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

23 سالہ میڈیکل کی اس طالبہ کو 16 دسمبر کو نئی دہلی میں اس کے مرد دوست کے ہمراہ ایک چارٹرڈ بس میں لفٹ دینے والوں نے اجتماعی جنسی زیادتی اور سلاخوں سے مارپیٹ کے بعد بس سے نیچے پھینک دیا تھا۔

یہ لڑکی دس روز تک دہلی کے اسپتال میں زیر علاج رہی اور اسے چند روز قبل علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث چھ گرفتار ملزمان پر قتل کی دفعہ عائد کر دی ہے۔

جنسی زیادتی کے اس واقعے کے خلاف بھارت میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

لڑکی کے ساتھ زخمی ہونے والا اس کا مرد دوست اس حملے میں زندہ رہا۔
XS
SM
MD
LG