رسائی کے لنکس

پانچ نئےبھارتی سیارے مدار میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے ”آئی ایس آر او“ نے پیر کے روز پانچ مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیارے پولر سیٹلائیٹ لانچ وہیکل کے ذریعے مدارمیں بھیجے گئے جس کو بھارت کی مشرقی ساحلی پٹی پر قائم ساتش دھوان خلائی سنٹر سے فائر کیا گیاتھا۔

آئی ایس آر او کے مطابق مدار میں چھوڑے گئے سیاروں میں بھارت میں تیار کیے گئے دو سیاروں کے علاوہ الجزائر، کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کے سیارے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں آئی ایس آر او کو اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب سیاروں کو مدار میں پہچانے والا ایک راکٹ پرواز کے ابتدائی لمحات میں فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG