رسائی کے لنکس

بھارت پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی ختم کرے، شفقت امانت علی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی سنگر شفقت امانت علی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ان پابندیوں کو اٹھائے جو اس نے پاکستانی فنکاروں پر عائد کر رکھی ہیں۔

انہوں نے بھارتی خبررساں ادارے انڈو ایشین نیوز سروس کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دروان کہا کہ ’اب بھارت کو پاکستانی فنکاروں پرسے پابندی اٹھا لینی چاہیے۔‘

شفقت امانت علی نے فون پر دیئے گئے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ دونوں حکومتوں کے لئے فنکاروں پر پابندی لگانا سب سے آسان ہے، اسی لئے ایسا ہوتا ہے ورنہ دو طرفہ تجارت بھی اس سے ضرور متاثر ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آرٹ اور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری آسان ہدف ہیں کیوں کہ حکومتوں کو یقین ہے کہ اس جانب سے کوئی ردعمل سامنے آنے والا نہیں۔ ‘

شفقت امانت علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے پیمانے پر تجارت جاری ہے۔ آپ اٹاری، واہگہ بارڈر پر چلے جائیں، جہاں سامان سے لدے ٹرک سرحدیں عبور کرتے نظر آ جائیں گے۔ اگر یہ تجارت روک دیں تو ایک ہلچل مچ جائے گی جبکہ فنکار میڈیا یا سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کااظہار کرنے کے علاوہ کر ہی کیا سکتے ہیں۔‘

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں پرفارم کئے گئے اچھے دنوں کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔ بھارت سے انہیں بہت محبت، عزت اور حوصلہ ملتا ہے۔ 'ہم مثبت انداز میں بہت سے اچھے کام کر سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا ہو نہیں پا رہا۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کو کم و بیش ڈھائی سال ہو چکے ہیں۔

سن 2016 میں شفقت امان علی کا بھارتی شہر بنگلور میں ایک کنسرٹ ہونا تھا جس پر انڈین موشن پکچرز پروڈکشن ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG