رسائی کے لنکس

بھارتی آب دوز میں دھماکا، متعدد ہلاک


جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں
جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں

بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اس واقعہ کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا، تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

بھارت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحریہ کی ایک آب دوز میں دھماکے سے عملے کے کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے اس واقعہ کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا، تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل بھارتی بحریہ نے کہا تھا کہ این ایس سندھورکھشک نامی آب دوز میں آتشزدگی سے اٹھارہ بحری فوجی پھنس گئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’مجھے دکھ ہے ... اُن بحری فوج کے اہلکاروں کا جنہوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان دی۔‘‘

یہ واقعہ بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کی بندرگاہ پر پیش آیا۔

آئی این ایس سندھورکھشک آب دوز میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG