رسائی کے لنکس

بھارت میں شیروں کی تعداد میں اضافہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت نے کہا ہے کہ ملک میں شیروں کی تعداد میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پیر کو بھارتی حکام نے جو تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں اُن کے مطابق ملک میں ناپید ہونے والے اس جنگلی جانور کی کل تعداد 1700 ہو گئی ہے جب کہ 2006ء میں شیروں کی تعداد 1400 تھی۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شیروں کی تعداد میں اس اضافے کی وجہ نئی جائزہ رپورٹوں میں اُن علاقوں کو شامل کیا جانا بھی ہے جہاں پہلے ایسا سروے نہیں کیا گیا تھا۔

اس جانور کی بھارت میں تعداد میں تیزی سے کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2002ء میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ملک میں 3600 شیر تھے۔ لیکن غیر قانونی شکار اور کم ہوتی قدرتی آماجگاہوں سے اس جانور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

XS
SM
MD
LG