بھارت کی شمالی ریاست اتر پر دیش میں ایک مسافر گاڑی پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 30 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے۔
خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ لکھنؤ سے تقریباً 48 میل کے فاصلے پر ہرچند پور میں پیش آیا۔
ٹیلی وژن رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پچھلے سال شمالی بھارت میں ایک مسافر گاڑی کے پٹٹری سے اترنے سے کم ازکم 42 مسافر زخمی ہو گئے تھے، جب کہ اس سے چار روز قبل ریل کے ایک اور حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ ہلاکتیں ریاست شمالی اتر پر دیش میں صبح سویرے ریل گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں گاڑی پٹڑی سے اتر جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔