رسائی کے لنکس

امریکہ کےانتباہ کےبعدبھارت میں سکیورٹی میں اضافہ


بھارت سکیورٹی
بھارت سکیورٹی

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے امریکہ کے اس انتباہ کے بعد کہ ممکن ہے دہشت گرد دارالحکومت میں حملوں کے منصوبے بنا رہے ہوں، نئى دہلی میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا ہے۔

نفاذِ قانون کے ذمّے دار عہدے داروں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہوں نے مارکٹوں کے اطراف میں سکیورٹی میں اضافے سمیت ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔

امریکہ نے بدھ کے روزامریکی شہریوں کے لیے بھارت میں سفر کے بارے میں نئى ہدایات جاری کی تھیں، جن میں خاص طور پرنئى دہلی میں شاپنگ کے مراکز، ہوٹلوں اور مذہبی مقامات جیسی عوامی جگہوں پر ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی گئى تھی۔آسٹریلیا اور برطانیہ نے بھی سفر کے بارے میں نئے انتباہ جاری کیے ہیں۔

بھارت اکتوبر میں دولت مشترکہ کے ملکوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں کررہا ہے ۔ اور یہ ایک ایسا موقع ہوگا جب ہزاروں سیاح وہاں جائیں گے۔

پچھلے ہفتے جنوب کے شہر بنگلور میں ایک کرکٹ سٹیڈیم کے باہر بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG