رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت فاتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے دو بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ بھارت نے ہفتے کو بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس میں وراٹ کوہلی کے 76 رنز کی اننگ شامل تھی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ جب کہ جسپریت بمراہ کو مین آف دی سیرز قرار دیا گیا۔ بھارت سے قبل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دو دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکے ہیں۔ پاکستان، سری لنکا اور آسٹریلیا نے ایک ایک بار یہ ٹاٹئل جیتا ہے۔ بھارت نے 2007 میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔


XS
SM
MD
LG