میچ کے دوران بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں لیں، ان کے ساتھ نشرح سندھو، عمائمہ سہیل اور فاطمہ ثنا نے دو دو وکٹیں لیں۔ پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 117 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کر دیا ہے۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے کو ہوسٹ کیےگیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نے یہاں کی ڈومیسٹک لیگ میں کھیلنےوالے کھلاڑیوں اور کوچز میں ایک نئی امید جگائی ہے ۔نیویارک کے کرکٹ لیگ پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا کیا اثر ہوگا یہ جاننے کے لئے انشومن آپٹے نے نیویارک کے کچھ نوجوان کرکٹرز سے بات کی ۔
بھارت نے سنسسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو فائنل میں سات رنز سے شکست دے کر نواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہےاور دوسری بار اس فارمیٹ میں عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم "چوکرز" کا لیبل اتار پھینکنے میں ایک بار پھر کامیاب نہ ہو سکی جو اسے بڑے میچوں میں شکست کے سبب ملا ہے۔
بھارت نے جمعرات کو انگلینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جب کہ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے بھی افغانستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 11 اعشاریہ پانچ اوورز میں صرف 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے آسان ہدف نویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ پانچ اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
گروپ ٹو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دونوں مشترکہ میزبان امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں اور تمام ٹیمیں اپنے دو، دو میچز کھیل چکی ہیں۔
گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل کی رنر اپ ٹیم پاکستان اِس بار سپر ایٹ مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی نہ کر سکی۔ ۔فائزہ بخاری نے ورجینا کے شہر سپرنگ فیلڈ میں پاکستانی امریکیوں سے ٹیم کی کار کردگی پر بات کی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام نے پورا ہفتہ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی فلوریڈا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے تھے۔
مزید لوڈ کریں