رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر کے بیشترشہروں میں کرفیو نافذ


کشمیر میں بھارتی فوجی
کشمیر میں بھارتی فوجی

وادیِ کشمیر کے تقریباً تمام بڑے شہروں اور قصبہ جات میں پیر کو علی الصبح پھر کرفیو نافذ کردیا گیا جِس کے ساتھ ہی مسلح پولیس اور نیم فوجی دستے ایک مرتبہ پھر ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نظر آئے۔

حفاظتی پابندیاں استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی کشمیری جماعتوں کے اتحاد، حریت کانفرنس گیلانی کی اِس اپیل کے پیشِ نظر عائد کی گئیں کہ لوگ کلگام سےشہر اننت ناگ کی طرف مارچ کریں جہاں پولیس نے گذشتہ ہفتےبھارت مخالف مظاہروں کو دبانے کی کوشش کے دوران تین مقامی نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کیا تھا۔

اننت ناگ میں کرفیو کچھ اِس قدر سختی کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے کہ صحافیوں اور سرکاری ملازمین کو کرفیو پاس رکھنے کے باوجود گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سری نگر جموں شاہراہ پرگاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی روک لگادی گئی ہے۔

نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ ہفتوں کے دوران بھارت مخالف جذبات پھر عروج پر نظر آرہے ہیں۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG