رسائی کے لنکس

حیدرآباد اور کریم نگر کا نام تبدیل کریں گے: ادتیا یوگی


یوگی ادتیا ناتھ: فائل
یوگی ادتیا ناتھ: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے وزیر اعلیٰ یوگی ادِتیا ناتھ کا کہنا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست تلنگانہ میں اپنی حکومت قائم کی تو وہ لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کا نام بھاگیا نگر اور ضلع کریم نگر کا نام کاری پُورم رکھیں گے۔

ضلع نظام نگر اور ضلع کریم نگر میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے، یوگی ادتِیا ناتھ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نے فیض آباد کا نام تبدیل کر کے ایودھیا اور الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھا تھا۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صرف بی جے پی ہی یہ کام کر سکتی ہے، کیونکہ صرف بی جے پی ہندؤں کی ثقافت، روایت اور ورثے کا احترام کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ بھارت کی ’ویاوستھا‘ کو لیکر آگے بڑھے۔

اس سے قبل اتر پردیش میں ایک اور مقام، مغل سرائے جنکشن کا نام تبدیل کر کے پنڈت دین دھیال اُپادھیِا جنکشن رکھ دیا گیا تھا۔

چند ہندو ویب سائٹوں کے مطابق، مسلمان ناموں والے مزید شہروں کے نام بھی تبدیل کئے جائیں گے، جن میں نظام آباد کا نام تبدیل کر کے اِندراپوری رکھا جائے گا۔

دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی بعض ہندو ویب سائٹوں نے دعویٰ کیا ہےکہ بھوپال کا نام ایک ہندو راجہ بھوج پال کے نام پر رکھا جائے گا، اور عثمان آباد کا نام بھی تبدیل کر کے دھارا شِو رکھنے کا سوچا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG